نئی دہلی، 26 جولائی (یو این آئی) حکومت نے غریبوں کو سستی ادویات فراہم کرنے کی ترجیح کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ اس کی پہل کی جا چکی ہے اور اس کے تحت ڈاکٹروں کو برانڈیڈ ادویات کے ساتھ ہی سستی ادویات لکھنے کا اختیار لازمی کیا گیا
ہے۔
کیمیکل اور کھاد کے وزیر اننت کمار نے لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ یہ درست ہے کہ ڈاکٹر برانڈیڈ دوا ہی لکھتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی انہیں اسی بیماری کی سستی دوا کا متبادل کے طور پر لکھنا ہوگا۔
اس اختیار کا انتظام پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔